خیبر: سکیورٹی فورسز کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں22 خوارج ہلاک

22 Khawarij killed in intelligence-based operation by security forces

راولپنڈی: خیبر میں سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 22 خوارج ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن 21 اپریل کو کیا گیا تھا جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 22 خوارج مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے خوف اور بزدلی کے باعث خوارج نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کی زد میں آکر ایک 10سالہ معصوم بچہ شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج علاقے میں متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں موجود مزید کسی بھی خارجی کے خاتمے کے لیے سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

READ  کراچی: غلط چالان بھیجنے کا سلسلہ جاری، ای چالان نظام کی غلطیوں کا خمیازہ شہریوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں