کراچی میں ہونیوالے اوور 40 ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے گروپس کا اعلان کر دیا گیا

40 T20 Cricket World Cup

کراچی میں ہونیوالے اوور 40 ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے گروپس کا اعلان کردیا گیا ہے۔

گروپس کا اعلان پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نے کیا۔ یہ ٹورنامنٹ 21 نومبر سے پاکستان میں ہوگا۔

اوور 40 ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے گروپ ون میں پاکستان ، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقا، ہانگ کانگ ، کینیڈا اور یو اے ای شامل ہیں۔

گروپ ٹو میں آسٹریلیا ، امریکا ، سری لنکا، زمبابوے، سعودی عرب اور ریسٹ آف دی ورلڈ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 40 سال سے زائد عمر کے کھلاڑی ٹیموں میں شامل ہوں گے۔

READ  سندھ حکومت کا 23 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں