لاہور: بسنت کے موقع پر مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق، 5 زخمی

5 injured in various incidents on the occasion of Basant

لاہور میں بسنت کے موقع پر مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق باغبانپورہ میں سکھ نہر کےقریب 25 سالہ علی رشید کٹی پتنگ اتارنے کےلیے بجلی کےکھمبے پر چڑھا، اس دوران کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

ڈیفنس فیز 5 میں پتنگ کی ڈورگردن پر پھرنے سے نوجوان رافع زخمی ہوگیا، اسی طرح گلشن راوی میں بھی پتنگ کی ڈور پھرنے سے 8 سالہ ارسا اور45سالہ شبیر زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ لوئر مال کے علاقے میں پتنگ لوٹتے ہوئے 12 سالہ عبد الواحد زخمی ہوا جبکہ گلشن راوی میں 14 سالہ سلمان درخت سے پتنگ اتار رہا تھا کہ اس دوران زخمی ہوگیا۔

READ  اسلام آباد کی عدالت کا وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں