جنوبی بھارت کی تامل فلموں کے مشہور اداکار ایس کرشنا مورتی، جو مدھن بوب کے نام سے پہچانے جاتے تھے، کینسر کے باعث 71 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
ہفتے کے روز چنئی میں اپنے گھر پر انتقال کرنے والے مدھن بوب نے اپنے منفرد مزاحیہ اور دل چسپ کرداروں کے ذریعے چار دہائیوں سے زائد عرصے تک ناظرین کو محظوظ کیا۔
انہوں نے فلم "تھینالی” میں ڈائمنڈ بابو اور "فرینڈز” میں منیجر سندریسن جیسے یادگار کردار ادا کیے، جو آج بھی مداحوں کو یاد ہیں۔
مدھن بوب نے اپنے کیریئر میں کمل ہاسن، رجنی کانت، اجیتھ، سوریا اور وجے سمیت کئی نامور اداکاروں کے ساتھ کام کیا۔





تبصرے بند ہیں