جنوبی وزیرستان کے لوئر وانا بازار میں ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا ایک پولیس وین کے قریب ہوا، جس میں 2 اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں عام شہری بھی شامل ہیں، جنہیں وانا ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ڈی پی او طاہر شاہ کے مطابق دھماکے اور فائرنگ کے بعد سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور شواہد جمع کیے جا رہے ہیں۔
وانا بازار جنوبی وزیرستان میں دھماکا، 2 جاں بحق، 14 زخمی






تبصرے بند ہیں