کمبوڈیا نے بھی صدر ٹرمپ کو نوبیل انعام کیلئے نامزد کردیا

Cambodia also nominated President Trump for the Nobel Prize

کمبوڈیا نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کے نوبیل انعام کے لیے نامزد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کمبوڈیا نے تھائی لینڈ سے جنگ بندی میں کردار ادا کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے باقائدہ طور پر نامزد کردیا۔

کمبوڈین وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تھائی لینڈ کے ساتھ سرحدی تنازع رُکوانے میں صدر ٹرمپ نے بہترین حکمت عملی کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ نے دنیا کے دیگر کشیدہ معاملات کے حل میں بھی غیرمعمولی کامیابیاں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے پاکستان بھی بھارت کے ساتھ جنگ بندی کرانے پر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کر چکا ہے جب کہ اسرائیل بھی گزشہ ماہ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کر چکا ہے۔

READ  روس نے یوکرین میں نیٹو امن فوج کی تعیناتی سے متعلق تجویز مسترد کر دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں