بھارتی کرکٹر یش دیال پر خاتون سے زیادتی کے الزامات کے بعد لیگ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فاسٹ بولر یش دیال یو پی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں حصہ نہیں لیں گے، حالانکہ ان کا گورکھپور لائنز کے ساتھ معاہدہ تھا۔ یہ لیگ 17 اگست سے شروع ہونے والی ہے۔
رواں سال آئی پی ایل جیتنے والی رائل چیلنجر بنگلورو کا حصہ رہنے والے یش دیال کے خلاف خاتون کے الزامات پر مقدمہ درج ہے، جبکہ جے پور میں بھی ان کے خلاف ایک کیس زیرِ سماعت ہے۔
اتر پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن نے ان پر لیگ میں شرکت کی پابندی عائد کی ہے۔






تبصرے بند ہیں