بھارتی کرکٹر یش دیال پر خاتون سے زیادتی کے الزامات کے بعد پابندی عائد کر دی گئی

Indian cricketer Yash Dayal banned after allegations of rape by woman

بھارتی کرکٹر یش دیال پر خاتون سے زیادتی کے الزامات کے بعد لیگ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فاسٹ بولر یش دیال یو پی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں حصہ نہیں لیں گے، حالانکہ ان کا گورکھپور لائنز کے ساتھ معاہدہ تھا۔ یہ لیگ 17 اگست سے شروع ہونے والی ہے۔

رواں سال آئی پی ایل جیتنے والی رائل چیلنجر بنگلورو کا حصہ رہنے والے یش دیال کے خلاف خاتون کے الزامات پر مقدمہ درج ہے، جبکہ جے پور میں بھی ان کے خلاف ایک کیس زیرِ سماعت ہے۔

اتر پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن نے ان پر لیگ میں شرکت کی پابندی عائد کی ہے۔

READ  آسٹریلیا کے ون ڈے سیریز کیلئے دورہ پاکستان میں ردو بدل کا امکان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں