ایم کیو ایم جانتی تھی ایک نشست بھی نہیں ملے گی, شرجیل میمن

MQM knew it wouldn't get a single seat, Sharjeel Memon

سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم جانتی تھی کہ اسے کوئی سیٹ نہیں ملے گی، اسی لیے ان میں الیکشن لڑنے کی ہمت بھی نہیں تھی۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ عوام نے اس جماعت کو مسترد کر دیا اور بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ اسی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی پر بات ہو رہی ہے، اس تناظر میں آئندہ کی حکمت عملی مرتب کرنا ضروری ہے۔

شرجیل میمن کے مطابق سندھ حکومت کی پوری مشینری سڑکوں پر موجود رہی، جہاں کوتاہیاں رہ گئی ہیں انہیں درست کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کے پی میں بارشوں اور سیلاب کے باعث ہونے والی ہلاکتوں پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔

READ  بھارت: رانچی میں طلبہ پر پولیس تشدد، پرکاش راج نے سوال اٹھا دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں