سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم جانتی تھی کہ اسے کوئی سیٹ نہیں ملے گی، اسی لیے ان میں الیکشن لڑنے کی ہمت بھی نہیں تھی۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ عوام نے اس جماعت کو مسترد کر دیا اور بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ اسی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی پر بات ہو رہی ہے، اس تناظر میں آئندہ کی حکمت عملی مرتب کرنا ضروری ہے۔
شرجیل میمن کے مطابق سندھ حکومت کی پوری مشینری سڑکوں پر موجود رہی، جہاں کوتاہیاں رہ گئی ہیں انہیں درست کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کے پی میں بارشوں اور سیلاب کے باعث ہونے والی ہلاکتوں پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔






تبصرے بند ہیں