گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی میں بارشوں سے متاثرہ افراد کی فوری امداد کے لیے سندھ حکومت مؤثر اقدامات کرے جبکہ وفاق بھی ہر ممکن سہولت فراہم کرے۔
یہ بات انہوں نے کراچی میں امریکا کے سبکدوش قونصل جنرل اسکاٹ اربوم سے الوداعی ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے تعلقات مزید مستحکم بنانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
گورنر سندھ نے امریکی قونصل جنرل کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس موقع پر عشائیے میں مختلف ممالک کے قونصل جنرل بھی شریک ہوئے۔
امریکی قونصل جنرل نے اپنے خطاب میں کراچی کی حالیہ بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کی، ساتھ ہی گورنر سندھ کے اقدامات کو سراہا۔






تبصرے بند ہیں