کراچی میں ڈرگ روڈ انڈر پاس پر ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہوگئیں، زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ نامعلوم گاڑی اور موٹر سائیکلوں کی ٹکر سے پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے افراد کی تلاش جاری ہے۔
ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ نے بتایا کہ حادثہ مسافر بس کی ٹکر سے ہوا، بس کو ناتھا خان سے تحویل میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔






تبصرے بند ہیں