ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ کے پانچ علاقوں کو کلیئر کر دیا ہے اور وہاں حالات معمول پر آ گئے ہیں، ریاستی عملداری بحال ہو چکی ہے۔
بیان کے مطابق سیرئے کلان، سری میاں گان، لنڈئے کلان، بلال مسجد ترخو اور شمشیر گر قلعہ ترخو کو کلیئر کروا لیا گیا ہے۔
انتظامیہ نے کہا کہ ان علاقوں کے مکین اب اپنے گھروں کو واپس جا سکتے ہیں اور ریاست انہیں مکمل تحفظ اور سہولیات فراہم کرے گی۔ دیگر متاثرہ علاقوں کے خاندانوں کی واپسی بھی مرحلہ وار مکمل کی جائے گی۔






تبصرے بند ہیں