دبئی کی آبادی تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی

Dubai's population reaches highest level in history

دبئی کی آبادی تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی

یو اے ای کے شہر دبئی کی آبادی 2011 میں 20 لاکھ تھی جو 2025 میں بڑھ کر 40 لاکھ ہو گئی۔ دبئی ڈیٹا اینڈ اسٹیٹسٹکس اسٹیبلشمنٹ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 1975 میں یہاں کی آبادی صرف ایک لاکھ 87 ہزار تھی۔

اندازوں کے مطابق اگر یہی رجحان برقرار رہا تو 2032 میں دبئی کی آبادی 50 لاکھ اور 2039 میں 60 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔ اس تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث رہائش، تعلیم، صحت اور پبلک ٹرانسپورٹ کی مانگ میں اضافہ ہوگا۔

شہری انتظامیہ کے ماہرین کے مطابق دبئی سرمایہ کاروں، پروفیشنلز اور ارب پتی افراد کے لیے ایک پرکشش مقام بن چکا ہے۔ دوسری جانب معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی مہنگائی اور ٹریفک کے دباؤ میں اضافہ کرے گی جبکہ نئی رہائشی سوسائٹیز بھی قائم ہوں گی۔

ان ماہرین نے مزید کہا کہ مستقبل میں دبئی میٹرو بلیو لائن اور نئے ریٹیل پروجیکٹس بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔

READ  تجاوزات کیخلاف آپریشن: مالاکنڈ اور سوات میں 700 کنال زمین پر تجاوزات کا انکشاف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں