نیپال میں سابق وزیراعظم کی اہلیہ زندہ نکلیں; اسپتال میں زیرعلاج حالت تشویش ناک
نیپال کے سابق وزیراعظم جھالا ناتھ کھنل کی اہلیہ راجی لکشمی چتراکر، جنہیں پُرتشدد ہنگاموں کے دوران زندہ جلائے جانے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں، اسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی حالت اب بھی تشویش ناک ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے کھٹمنڈو کے ڈالو علاقے میں سابق وزیراعظم کے گھر کو آگ لگا دی تھی، جس کے دوران راجی لکشمی شدید جھلس گئی تھیں۔ ابتدائی اطلاعات میں ان کے جاں بحق ہونے کی خبریں بھی آئیں، لیکن اب یہ تصدیق ہو چکی ہے کہ وہ زندہ ہیں اور صحت یابی کی جانب گامزن ہیں۔
واضح رہے کہ نیپال میں حکومت کی جانب سے کرپشن کے خلاف احتجاج کے دوران سوشل میڈیا اور 26 ویب سائٹس پر پابندی عائد کی گئی تھی، جس کے بعد نوجوان سڑکوں پر نکل آئے۔ اگرچہ بعد میں پابندی ہٹائی گئی، لیکن مظاہرے پرتشدد شکل اختیار کر گئے۔ مظاہرین نے وزیر اعظم کے پی شرما اولی کی رہائش گاہ پر حملہ کیا اور آگ لگا دی، جس کے بعد وزیر اعظم نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔






تبصرے بند ہیں