میں پہلے خاموش رہا، مگر اب خاموش نہیں رہوں گا;میں انہیں بے نقاب کروں گا, مرتضیٰ وہاب

I was silent before, but I will not remain silent now; I will expose them, Murtaza Wahab

میں پہلے خاموش رہا، مگر اب نہیں رہوں گا، سب کو بے نقاب کروں گا اور سخت الفاظ بھی استعمال کروں گا

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ یہ جنگ صرف پیپلز پارٹی کی نہیں بلکہ کراچی اور صوبے کی ہے۔ میرے اپنے ساتھی کہتے تھے کہ وسائل اور اختیارات نہیں ہیں، میں نے سلمان مراد سے کہا کہ انہیں 27 ارب روپے دے دیں۔ اگلے روز انہوں نے پریس کانفرنس میں تسلیم کیا کہ سارا پیسہ تنخواہوں میں خرچ ہو جاتا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جو پہلے وسائل نہ ہونے کی شکایت کرتے تھے، اب اچانک کام شروع کر بیٹھے ہیں۔ کہتے ہیں کہ سوئی گیس کا کام مکمل ہو تو وہ بھی کام کریں گے، مگر بتائیں کہ روڈ کٹنگ پر کتنا پیسہ لگایا۔

انہوں نے کہا کہ یہ میرے شہر کا معاملہ ہے، یہاں منافقت برداشت نہیں کی جائے گی۔ جماعت اسلامی نے الزام لگایا کہ کے ایم سی نے پارکس کو کمرشلائز کیا، حالانکہ یہی جماعت اپنے دور میں سڑکوں کو کمرشلائز کر کے گئی۔ اس کی وجہ سے آج شہر کو سیوریج کے مسائل کا سامنا ہے۔

میئر کراچی نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کے دور میں پارکس غیر اخلاقی سرگرمیوں اور منشیات فروشوں کی آماجگاہ بن گئے تھے۔ ہم نے فیصلہ کیا کہ پارکس کو ریکریئشنل سرگرمیوں کے ذریعے بحال کریں۔ باغ ابن قاسم سالہا سال بند رہا، مگر ہم نے وہاں کھیلوں کی سرگرمیاں شروع کرائیں اور پارک دوبارہ زندہ ہوا۔

حب کینال کے حوالے سے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پانی کے دباؤ کے باعث اس کا بیس میٹر حصہ متاثر ہوا تھا، مگر 48 گھنٹوں میں مرمت کر کے سپلائی بحال کر دی گئی۔

READ  کراچی والوں نے پیپلز پارٹی کو موقع دیا تو دیکھیں کام ہورہا ہے، مرتضیٰ وہاب

انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن غلط بیانی سے شہر کا تاثر خراب ہوتا ہے۔ سیاست ضرور کریں مگر عوام کو گمراہ نہ کریں۔ ہم نے طے کر لیا ہے کہ کام بھی کریں گے اور عوام کو دکھائیں گے بھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں