ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: صائم ایوب نے ہاردک پانڈیا سے پہلی پوزیشن چھین لی

Saim Ayub snatches first position from Hardik Pandya

قومی کرکٹر صائم ایوب نے بھارتی آل راؤنڈر ہارک پانڈیا نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن چھین لی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے مطابق آل راؤنڈر کی رینکنگ میں صائم ایوب 4 درجے ترقی کے بعد پہلی پوزیشن پر آگئے اور بھارت کے ہاردک پانڈیا کی اب دوسری پوزیشن ہے جب کہ افغانستان کے محمد نبی تیسری پوزیشن پر برقرار ہیں۔

اس کے علاوہ ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے ابھیشیک شرما کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، پاکستان کے صاحبزادہ فرحان 11 درجے بہتری کے بعد 13 ویں نمبر پر آگئے اور بھارت کے سنجو سیمسن 8 درجے ترقی کے بعد 31 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

سری لنکا کے پاتھم نسانکا 2 درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آ گئے جب کہ بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو 2 درجے تنزلی کے بعد 8 ویں نمبر پر چلے گئے، بابر اعظم 2 درجے تنزلی کے بعد 37 ویں نمبر پر اور محمد رضوان 3 درجے تنزلی کے بعد 41 ویں نمبر پر چلے گئے۔

ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے ورون چکرورتھی کا پہلا نمبر برقرار ہے، پاکستان کے ابرار احمد 3 درجے تنزلی کے بعد 7 ویں نمبر چلے گئے، بھارت کے کلدیپ یادیو 9 درجے کی ترقی کے بعد 12 ویں نمبر پر آ گئے جب کہ پاکستان کے شاہین آفریدی 12 درجے ترقی کے بعد 14 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف 5 درجے تنزلی کے بعد 33 ویں پوزیشن پر آگئے اور محمد نواز کی 5 درجے ترقی کے بعد 41 ویں نمبر پر آ گئے۔

READ  رضوان نے خود کپتانی چھوڑی، ان کے ہی مشورے سے ٹیم کی قیادت سنبھالی: شاہین آفریدی

پاکستان کےفہیم اشرف 4 درجے بہتری کے بعد35 ویں نمبر پر آگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں