زمبابوے کرکٹ ٹیم 3 ملکی سیریز کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

Zimbabwe cricket team arrives in Islamabad for 3-nation series

تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کے لیے زمبابوے کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔

زمبابوے کی ٹیم آج مکمل آرام کرے گی، تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 18 نومبر سے راولپنڈی میں ہوگا۔

سہہ ملکی سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

یاد رہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے تین ملکی ٹورنامنٹ کے شیڈول میں تبدیلی کر دی ہے، تمام میچز اب راولپنڈی میں 18 سے 29 نومبر کے درمیان ہوں گے ۔ اس سے قبل یہ میچز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں ہونا تھے۔

READ  ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں