ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا۔

علی ترین نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل منیجمنٹ نے انہیں ایک لیگل نوٹس بھیجا اور اس لیگل نوٹس میں تنقیدی بیانات واپس لینے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا، فرنچائز معاہدہ ختم کرنے اور بلیک لسٹ کرنے کی دھمکی بھی دی گئی۔

علی ترین نے کہا کہ وہ لیگل نوٹس میں دی گئی دھمکیوں پر خاموش نہیں رہیں گے۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ میں دھمکیوں سے چپ ہوجاؤں گا تو یہ آپکی غلط فہمی ہے۔

علی ترین کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ پی ایس ایل سے محبت ہے اور یہ لیگ پورے پاکستان کی ہے، مسائل کے حل کے لیے بیٹھنےکو تیار ہوں لیکن آج تک رابطہ نہیں کیا گیا۔ میرے مسائل جاننے کے لیے کسی نے ایک کال یا ای میل نہیں کی۔
علی ترین نے ویڈیو پیغام میں ذو معنی انداز میں معافی بھی مانگی، انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل منیجمنٹ میں قابل لوگوں کی شمولیت کا مطالبہ کرنے پر مانگی مانگتا ہوں، ڈرافٹ، ٹریننگ کی سہولیات اور افتتاحی تقریب پر تنقید پر بھی معافی مانگتا ہوں۔

یاد رہےکہ پی سی بی نے معاہدے کی خلاف ورزی اور پی ایس ایل کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی مہم چلانے پر فرنچائز ملتان سلطانز کو نوٹس جاری کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق فرنچائز کو 10 سالہ معاہدے کی شقوں کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا گیا۔ فرنچائز نے نوٹس کا تسلی بخش جواب نہ دیا تو معاہدے کی منسوخی اور فرنچائز مالکان کو بلیک لسٹ ہونے کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

READ  جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے ممکنہ پلیئنگ الیون کے نام سامنے آگئے

ذرائع کا کہنا ہے کہ فرنچائز نے پی ایس ایل 10 سے قبل ہی مہم چلانا شروع کر دی تھی، فرنچائز مالک نے سوشل میڈیا انٹرویوز اور پوڈ کاسٹس میں لیگ کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی مہم چلائی۔

ذرائع کے مطابق مہم چلانے کا مقصد لیگ کو ویلو ایشن سے قبل ڈی ویلیو کرنا تھا جس کا مقصد اگلے 10 برس کے لیے ویلیو ایشن کو کم کرنا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں