محمد رضوان نے ون ڈے کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

Muhammad Rizwan reaches important milestone in ODI cricket

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے ون ڈے کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

اتوار کو رضوان کے ون ڈے فارمیٹ میں 100 میچز مکمل ہوگئے۔

سری لنکا کے خلاف سیریز کے آخری اور تیسرے ایک روزہ میچ کے آغاز سے پہلے 100 ون ڈے انٹرنیشنل مکمل ہونے پر محمدرضوان کیلئے میدان میں ایک تقریب ہوئی۔

تقریب میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمدرضوان نے گراؤنڈ میں ہمیشہ انرجی دکھائی، رضوان میں پاکستان کیلئے کھیلنے کی چاہت ہے۔

اس موقع پر نسیم شاہ نے محمدرضوان کو 100 ویں ایک روزہ انٹرنیشنل میچ کی کیپ پیش کی جبکہ ساتھی کھلاڑیوں نے رضوان کو یہ سنگ میل عبور کرنے پر مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ 100 ون ڈے میچز میں 2921 رنز اسکور کیے ہیں۔

READ  پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملتان سلطانز کی بھی نیلامی کا فیصلہ کر لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں