پاکستان سپر لیگ میں 2 نئی ٹیموں کے ممکنہ نام سامنے آگئے

Possible names of 2 new teams in Pakistan Super League revealed

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں 2 نئی ٹیموں کے ممکنہ نام سامنے آگئے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل میں فیصل آباد اورگلگت کے ناموں پر اتفاق ہونےکا امکان ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئی ٹیموں کے 6 ناموں کو شارٹ لسٹ کیا تھا۔ شارٹ لسٹ کیے جانے والے ناموں میں فیصل آباد،گلگت ، سیالکوٹ، حیدرآباد، راولپنڈی اور مظفرآباد کےنام شامل تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دو نئی ٹیموں کے لیے پیشکشیں طلب کر رکھی ہیں۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ پی سی بی اور ملتان سلطانز کے مابین تنازع تا حال حل نہیں ہوا۔

پی سی بی نے 5 فرنچائزز کو ویلیو ایشن دستاویزات بھجوا رکھی ہیں۔ پی سی بی نے ویلیو ایشن کے بعد 5 فرنچائزز کو تجدیدکی پیشکش بھی کی ہوئی ہے۔

READ  ہیڈ کوچ پاکستان وائٹ بال ٹیم چھٹیوں پر اپنے وطن روانہ، سوشل میڈیا پر کیا بیان جاری کیا؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں