مغربی افریقی ملک گنی بساؤ میں بغاوت، فوج نے صدر کو معزول کرکے اقتدار سنبھال لیا

Coup in West African country Guinea-Bissau

مغربی افریقا کے ملک گنی بساؤ میں بغاوت ہوگئی اور فوج نےصدرکو معزول کرکے اقتدار سنبھالنے کا دعویٰ کردیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق گنی بساؤ میں اتوار کو صدارتی انتخابات ہوئے تھے اور صدارتی انتخابات کے نتائج کا کل اعلان ہونا تھا۔

صدر اُمارو ایمبیلو اور حریف فرنینڈو ڈیاس نے کامیابی کا دعویٰ کیا تھا لیکن اعلان سے قبل ہی آج فوج نے اقتدار پر قبضہ کرلیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق دارالحکومت بساؤ سے چلنے والے ریاستی ٹیلی ویژن پر فوجی افسران نے صدر کو عہدے برطرف کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ تمام ریاستی ادارے اگلے حکم تک معطل رہیں گے۔

گنی بساؤ فوج کا کہنا ہے کہ سرحدیں اور فضائی حدود بند کر دی گئی ہیں، ملک میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے، آئینی نظام کی بحالی تک انتخابی عمل تاحکم ثانی معطل رہے گا۔

فوجی افسران نے ایک اعلیٰ فوجی کمان تشکیل دی ہے جو ملک کا نظم و نسق سنبھالے گی۔

رپورٹس کے مطابق فوجی بغاوت کے اعلان سے قبل الیکشن کمیشن، صدارتی محل اور وزارت داخلہ کے قریب فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں اور یہ سلسلہ تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

دوسری جانب صدر کے ترجمان نے رائٹرز کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے الیکشن کمیشن پر حملہ کرکے انتخابی نتائج کا اعلان روکنے کی کوشش کی ہے۔

READ  امریکی و اسرائیلی حملوں میں 1300 سے زائد ایرانی شہری جاں بحق ہوئے: ایرانی سفیر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں