ایشیز سیریز: 2 روز میں ختم ہونیوالے پرتھ ٹیسٹ میچ کی پچ کو کلین چٹ مل گئی

Pitch given clean chit for Perth Test match that ended in 2 days

میلبرن: ایشیز سیریز کے دوران 2 روز میں ختم ہونے والے پرتھ ٹیسٹ میچ کی پچ کو کلین چٹ مل گئی۔

ایشیز سیریز میں137 برسوں میں پرتھ ٹیسٹ سب سے جلد ختم ہونے والا ٹیسٹ تھا جس دوران میچ کے پہلے روز 19 وکٹیں گری تھیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق پرتھ اسٹیڈیم کی پچ کو باضابطہ طور پرآئی سی سی نے’ویری گڈ ‘ قراردیا ہے ا ور آئی سی سی کی4 درجےکی پچ ریٹنگ میں ویری گڈ ہائی رینکنگ ہے۔

پرتھ ٹیسٹ میچ میں میچل اسٹارک نے 10 وکٹیں حاصل کی تھیں اور آسٹریلیا کےٹریوس ہیڈ کےجارحانہ 123 رنزکی بدولت میزبان ٹیم نے 8 وکٹوں سے ٹیسٹ جیتا تھا۔

READ  بگ بیش لیگ: بابر کی میچ وننگ ففٹی، سڈنی نے میلبرن کو 6 وکٹ سے ہرا دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں