بگ بیش لیگ: بابر کی میچ وننگ ففٹی، سڈنی نے میلبرن کو 6 وکٹ سے ہرا دیا

Sydney beats Melbourne by 6 wickets

میلبرن : بگ بیش لیگ میں بابر اعظم نے میچ وننگ ففٹی اسکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم سڈنی سکسرز کو میلبرن رینی گیڈز کے خلاف 6 وکٹوں سے کامیابی دلا دی۔

بابرا عظم نے 46 گیندوں پر 58 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جوئل ڈیوس 34 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

اس سے قبل میلبرن رینی گیڈز نے 9 وکٹ پر 164 رنز بنا ئے تھے۔

میلبرن کی جانب سے جوش برؤن نے 43، حسان خان نے 39 اور جیک فریزر نے 38 رنز اسکور کیے جبکہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان صرف چھ نز بناکر آؤٹ ہوئے۔

READ  صائم ایوب نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ناپسندیدہ ورلڈ ریکارڈ برابر کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں