صائم ایوب نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ناپسندیدہ ورلڈ ریکارڈ برابر کر دیا

Saim Ayub equals unwanted world record in T20 cricket

پاکستانی بیٹر صائم ایوب نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ناپسندیدہ ورلڈ ریکارڈ برابر کر دیا۔

بائیں ہاتھ کے بیٹر صائم ایوب ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں بنگلادیش کے خلاف میچ میں ایک بار پھر صفر پر آؤٹ ہوگئے۔

صائم متحدہ عرب امارات میں جاری ایونٹ میں چوتھی اور رواں سال میں چھٹی بار صفر پر پویلین لوٹے ہیں۔

مسلسل صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد صائم ایوب نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک کلینڈر ائیر میں سب سے زیادہ صفرپر آؤٹ ہونے کا ورلڈ ریکارڈ برابر کر دیا۔
صائم ایوب 2025 میں سب سے زیادہ 6 بار صفر پر آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل زمبابوے رچرڈ نگاروا 2024 میں ٹی ٹوئنٹی میں 6 مرتبہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے تھے۔

READ  کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا واقعہ: انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کا میچ ٹریفک جام کے باعث تاخیر سے شروع ہوا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں