سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمی آگئی

GOLD

کراچی: ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمی آگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے کمی کے ساتھ 3 لاکھ 44 ہزار 500 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1114 روپے کمی کے ساتھ 2 لاکھ 95 ہزار 353 روپے ہے ۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 13 ڈالر کمی کے بعد 3263 روپے ہے۔

READ  پاک بھارت کشیدگی: پاکستان اور بھارت کی اسٹاک ایکسچینچز میں شدید مندی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں