کراچی میں 4 روزہ عالمی اردو کانفرنس کا آغاز

4-day World Urdu Conference begins in Karachi

اہل قلم، اہل فکر اور اہل زبان کا اجتماع آرٹس کونسل کراچی میں سج گیا جہاں 4 روزہ عالمی اردو کانفرنس کا آغاز ہوگیا، افتتاحی تقریب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے شرکت کی، جیو اور جنگ گروپ کانفرنس کا میڈیا پارٹنر ہے۔

آرٹس کونسل کراچی میں 18ویں عالمی اردو کانفرنس کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک کے بعد قومی ترانہ بجا کر کیا گیا، تقریب میں عالمی اردو کانفرنس پر بنائی گئی شو ریل پیش کی گئی۔

عالمی اردو کانفرنس میں طلبہ اور عوام نے شرکت کی، تقریب میں قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ اور کرسمس کا کیک بھی کاٹا گیا، صدر آرٹس کونسل نے خطبہ استقبالیہ اور ادیب ناصر عباس نیئر نے کلیدی خطبہ پیش کیا۔

‘جناح اور آج کا پاکستان’ کے عنوان سے نشست میں قیام پاکستان، سقوط ڈھاکا، وطن کے ماضی، حال اور مستقبل پر گفتگو ہوئی، مقررین نے عالمی اردو کانفرنس کو فکری مکالمے کا مرکز قرار دیا۔

عالمی اردو کانفرنس کے پہلے روز کا اختتام سندھی مشاعرے پر ہوا، کانفرنس کے دوسرے تیسرے اور چوتھے دن سندھی، پنجابی، پختون اور بلوچ ادب پر بھی نشستیں ہوں گی۔

READ  سندھ: دفعہ 144کے نفاذ میں ایک ماہ کی توسیع

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں