انڈونیشیا کے نرسنگ ہوم میں آگ لگنے سے 16 افراد ہلاک ہوگئے۔
فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق انڈونیشیا کے شہر مناڈو میں واقع ریٹائرمنٹ ہوم میں اتوار کی رات تقریباً 8:30 بجے آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی۔
حکام نے بتایا کہ آگ کے نتیجے میں کم از کم 16 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔
شہر کے فائر اور ریسکیو ایجنسی کے سربراہ نے بتایا کہ کئی لاشیں نرسنگ ہوم کے کمروں سے برآمد ہوئیں۔ آگ پر تقریباً ایک گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا، تاہم پولیس اب بھی آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہی ہے۔
حکام کے مطابق پولیس جاں بحق افراد کی شناخت کی کوشش کر رہی ہے اور متاثرین کے اہل خانہ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اسپتال سے رابطہ کریں ۔
ایک مقامی عہدیدار نے بتایا کہ کئی لاشیں اس قدر جھلس چکی ہیں کہ ان کی شناخت مشکل ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں دارالحکومت جکارتہ میں 7 منزلہ دفتری عمارت میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔






تبصرے بند ہیں