جنوبی افریقا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا، اہم کھلاڑی جگہ نہ بناسکا

South Africa announces squad for T20 World Cup

جنوبی افریقا نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

فروری میں بھارت اور سری لنکا میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ایڈن مارکرم جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

فاسٹ بولر کگیسو رباڈا جو انجری کے باعث تقریباً 10 ہفتے میدان سے باہر رہے، کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے ۔

جنوبی افریقی ٹیم کے مستقل رکن ٹرسٹین اسٹبز ورلڈکپ کیلئے ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے جنوبی افریقی اسکواڈ

جنوبی افریقی اسکواڈ میں ایڈن مارکرم (کپتان)، کوئنٹن ڈی کوک ، ڈیوڈ ملر، کیشو مہاراج، مارکو یانسن، اینرک نوکیا، لنگی اینگیڈی، کگیسو رباڈا، دیوالڈ بریوس، ٹونی ڈی زورزی، جیسن اسمتھ، کوربن بوش، کوینا مافاکا، جارج لنڈے اور ڈونوون فریرا شامل ہیں۔

اسکواڈ میں شامل 7 کھلاڑی پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 7 فروری سے شروع ہوگا۔ جنوبی افریقا ایونٹ کے گروپ ڈی میں شامل ہے۔

READ  برازیل کے اسٹار فٹبالر نیمار ایک بار پھر انجری کا شکار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں