امریکا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان صورتحال کو انتہائی سنجیدہ اور پیچیدہ قرار دیدیا

Pakistan and India

امریکا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان صورتحال کو انتہائی سنجیدہ اور پیچیدہ قرار دیتے ہوئے ایک بار پھر زور دیا ہے کہ دونوں ملک ذمہ دارانہ حل کیلئے کام کریں جس سے جنوب ایشیا میں طویل المدتی اور علاقائی استحکام برقرار رہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ یہ ایک سنجیدہ اور ڈائنامک اشو ہے۔ صورتحال مسلسل بدل رہی ہے۔واضح طور پر ہم اب بھی اسے انتہائی قریب سے مانیٹر کر رہے ہیں۔

ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ ہم پاکستان اور بھارت پر زور دیتے ہیں کہ وہ ذمہ دارانہ حل کیلئے کام کریں جس سے جنوب ایشیا میں طویل المدتی اور علاقائی استحکام برقرار رہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا دونوں ملکوں کی حکومتوں سے مختلف سطح پر رابطے میں ہے۔ ہم اس صورتحال کو دور سے نہیں دیکھ رہے۔ ہم رابطے میں ہیں اور اس انتہائی پیچیدہ صورتحال سے آنے والی رپورٹس سے آگاہ ہیں۔
ترجمان محکمہ خارجہ ٹیمی بروس پاکستان اوربھارت کی صورتحال پر صدر ٹرمپ اور وزیرخارجہ مارکو رویبو کا حوالہ دیتے ہوئے پرامید نظر آئیں۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26 بھارتی سیاحوں کے قتل کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ بڑھ گیا ہے۔

بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی سمیت کیے جانے والے اقدامات پر پاکستان نے بھی بھرپور جواب دیا ہے۔

READ  20 فیصد افغان طالبان رہنماؤں کا بم دھماکوں اور خودکش حملوں کے ماسٹرمائنڈ ہونیکا انکشاف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں