سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے 11 سالہ شادی کے اختتام کے2 سال بعد اپنی گرل فرینڈ سے منگنی کرلی

Former Indian cricketer Shikhar Dhawan got engaged

سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے اپنی گرل فرینڈ صوفی شائن سے منگنی کا اعلان کر دیا۔

بھارت کے سابق اوپننگ بیٹر شیکھر دھون نے اپنی گرل فرینڈ صوفی شائن سے منگنی کا باضابطہ اعلان انسٹاگرام پر کیا۔

شیکھر دھون نے پیر کو ایک جذباتی پوسٹ کے ذریعے یہ خوشخبری اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

منگنی کے اعلان کے موقع پر شیکھر دھون نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ‘مسکراہٹوں سے خوابوں تک کا سفر، ہم ہمیشہ کے لیے ایک ساتھ ہونے کا انتخاب کر رہے ہیں، ہماری منگنی پر ملنے والی محبت، دعاؤں اور نیک تمناؤں کے لیے شکر گزار ہوں’ ۔
صوفی شائن کون ہیں؟

لنکڈ اِن پروفائل کے مطابق صوفی شائن آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک پروڈکٹ کنسلٹنٹ ہیں اور اس وقت امریکی کمپنی نادرن ٹرسٹ کارپوریشن میں سیکنڈ وائس پریذیڈنٹ ، پروڈکٹ کنسلٹنٹ کے طور پر کام کر رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شیکھر دھون اور صوفی شائن کی شادی فروری میں متوقع ہے۔

واضح رہے کہ شیکھر دھون اور ان کی سابق اہلیہ عائشہ مکھرجی کی اکتوبر 2023 میں باضابطہ علیحدگی ہو گئی تھی، جس کے ساتھ ان کی 11 سالہ شادی کا اختتام ہوا۔

READ  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے پر بنگلادیش کو مالی طور پر کتنا نقصان ہوگا؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں