بالی ووڈ کی پروپیگنڈہ فلم دھرندھر کے سیکوئل میں مرکزی کردار ادا کرنے والی رنویر سنگھ کے ہمراہ وکی کوشل کو بھی شامل کرنے کی خبریں زیر گردش ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وکی کوشل ادیتیا دھر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’ اُڑی: دی سرجیکل اسٹرائیک‘ میں اپنے کردار میجر وہان سنگھ شیرگل کو ایک بار پھر نبھاتے نظر آئیں گے۔
ادیتیا دھر کی آنے والی ایکشن فلم دھرندر کی شاندار کامیابی کے بعد اس کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا جو رواں سال کے آغاز میں ہی ریلیز کی جائے گی جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔
بھارتی رپورٹ کے مطابق وکی کوشل بھی اس ایکشن ڈراما کی کاسٹ کا حصہ بننے جا رہے ہیں جب کہ فلم کی کاسٹ میں آر مادھون، سنجے دت اور ارجن رامپال بھی شامل ہیں۔
مڈ ڈے سے بات کرتے ہوئے ایک قریبی ذریعے نے بتایا کہ ہدایتکار اس بات پر خاموش ہیں کہ وہ فلم میں کس طرح کے بڑے ستارے شامل کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ہدایتکار دھرندھر کو بھی دیگر فلموں کی طرح (یونیورس) بنانے کا منصوبہ رکھتے ہیں اور وہ کہانی کے مختلف ٹائم لائن ہونے کے باوجود فلم ’اڑی‘ کو بھی اس میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔






تبصرے بند ہیں