آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

Pakistan squad announced for T20 series against Australia

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے ساتھ ٹی 20 سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ٹی 20 سیریز کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے جب کہ بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ اسکواڈ میں فخر زمان، صائم ایوب، شاداب خان، نسیم شاہ، فہیم اشرف، محمد وسیم جونیئر شامل ہیں۔
محمد سلمان مرزا، ابرار احمد، محمد نواز، عثمان طارق، خواجہ محمد نافع، صاحبزادہ فرحان اور عثمان خان (وکٹ کیپر) بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

واضح رہے آسٹریلیا کی ٹیم 28 جنوری کو پاکستان پہنچے گی اور میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 29، 31 جنوری اور 1 فروری کو ہوں گے۔

READ  اہم سری لنکن بولر ورلڈ کپ سے باہر، متبادل کھلاڑی شامل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں