بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے حوالے سے آئی سی سی کا فیصلہ قبول کرلیا

Bangladesh Cricket Board accepts ICC's decision regarding T20 World Cup

ڈھاکا: بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے حوالے سے آئی سی سی کا فیصلہ قبول کرلیا۔

آئی سی سی نے آج باضابطہ طور پر بھارت میں میچز کھیلنے سے انکار پر بنگلادیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو ٹی توٹنٹی ورلڈکپ میں شامل کرنے کا اعلان کیا۔

آئی سی سی نے بی سی بی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر بھارت میں نہ کھیلنے کا موقف تسلیم نہیں کیا۔

آئی سی سی کے فیصلے کے بعد بی سی بی کا ہنگامی اجلاس ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے حوالے سے آئی سی سی کا فیصلہ قبول کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بی سی بی کی جانب سے تنازعے کو اب طول نہ دینے کا امکان ہے۔

READ  میکسیکو میں فیفا ورلڈ کپ کا میلہ سج گیا، پاکستانی وفد کی بھی شرکت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں