غزہ کا انتظام فلسطینی ٹیکنوکریٹ کمیٹی کےحوالےکرنےکی تیاریاں مکمل کرلیں، حماس

Hamas to complete preparations to hand over Gaza administration

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ کا انتظام فلسطینی ٹیکنوکریٹ کمیٹی نیشنل کمیٹی فار ایڈمنسٹریشن آف غزہ (این سی اے جی)کے حوالے کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق حماس کے ترجمان حازم قاسم نے بتایا ہےکہ حماس غزہ کا انتظام فلسطینی ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالےکرنےکے لیے تیار ہے۔

حماس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کے آئندہ مرحلے میں ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے عمل کو کامیاب بنانےکے لیےکردار ادا کریں گے۔ ہماری تیاری مکمل ہے اور کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں جو غزہ میں تمام شعبوں کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے کی نگرانی کریں گی۔
حازم قاسم نے مطالبہ کیا کہ رفح کراسنگ کو اسرائیلی مداخلت کے بغیر دونوں سمت سے کھولا جائے، ہم جنگ بندی معاہدے پرسختی سےعمل درآمد کر رہے ہیں، جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں تمام ذمہ داریاں پوری کیں اور اب دوسرے مرحلےکے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

حماس ترجمان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے حقوق کی واپسی تک جدوجہد کو جاری رکھا جائےگا اور ایک خودمختار فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، اس کے قیام تک جدوجہد جاری رہےگی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے دوبارہ جنگ مسلط کرنے یا غزہ کی تعمیر نو میں رخنہ ڈالنے کے تمام بہانوں کو سبوتاژ کیا جائےگا۔

READ  اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کی منظوری دیدی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں