ایران: اصلاح پسندوں کے اتحاد ریفارم فرنٹ کے ترجمان جواد امام گرفتار

spokesman for the reformist alliance Reform Front

ایران میں اصلاح پسندوں کے اتحاد ریفارم فرنٹ کےترجمان جواد امام کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران پاسداران انقلاب نےگزشتہ روز جواد امام کوان کے گھرسےگرفتارکیا۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ریفارم فرنٹ سے تعلق رکھنے والے 3 سیاستدانوں کوگرفتارکیاگیا ہے۔

ایرانی عدلیہ کے مطابق گرفتار افراد پرایران میں مظاہروں کے دوران ملک کو عدم استحکام سے دوچارکرنےکی کوشش کا الزام ہے۔

ایرانی عدلیہ کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد پرامریکا و اسرائیل کے مفادات کے لیے کام کرنے کا بھی الزام ہے۔

READ  ایران سے جنگ میں ہلاک امریکیوں کی تعداد 13 ہوگئی، 15 اسرائیلی بھی مارے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں