ٹرمپ دوسری صدارتی مدت کے پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

Trump

ریاض: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب پہنچ گئے جہاں شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا استقبال کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی ائیر فورس ون کے طیارے میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کےکنگ خالد ائیرپورٹ پہنچے جہاں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا استقبال کیا۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے ہمراہ امریکی وزیر خارجہ، وزیر دفاع اور اعلیٰ فوجی حکام بھی سعودی عرب پہنچے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ ٹرمپ آج کا دن اور کل دن کا کچھ حصہ سعودی عرب میں گزارنے کے بعد قطر اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔

READ  'اپنی لکھائی ٹھیک کریں' بھارتی عدالت نے ڈاکٹرز کو یہ حکم کیوں دیا؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں