افغان طالبان رجیم کیخلاف مزاحمتی تحریکیں شدت اختیار کرگئیں

Resistance movements against the Afghan Taliban regime have intensified.

افغانستان میں طالبان رجیم کی انتہاپسندی کے باعث مزاحمتی تحریکیں شدت اختیار کرگئیں۔

مزاحمتی تحریک نیشنل ریزسٹنس فرنٹ نے ایک سال کی کارروائیوں کی تفصیلات جاری کردیں۔

مزاحمتی تحریک این آر ایف کے مطابق ایک سال میں طالبان رجیم کیخلاف401 ٹارگٹڈ کارروائیاں ہوئیں،کابل126 آپریشنز کیساتھ سرفہرست رہا۔

این آر ایف کے مطابق ٹارگٹڈ کارروائیاں کابل، پنجشیر، بدخشان، ہرات سمیت 19 صوبوں میں کی گئیں، طالبان رجیم کو ٹارگٹڈ کارروائیوں میں بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا،کاروائیوں میں طالبان رجیم کے 651 کارندے ہلاک اور 579 افراد زخمی ہوئے۔

ماہرین کی جانب سے کہا گیا کہ بڑھتی مزاحمتی تحریکیں واضح اشارہ ہیں کہ افغان عوام اس غاصب رجیم سے تنگ ہیں، سکیورٹی ماہرین کے مطابق طالبان رجیم اندرونی انتشار اور شدید معاشی بدحالی کا شکار ہوچکے ہیں۔

READ  برطانیہ میں انسانی اسمگلنگ میں سہولتکاری پر بھارتی شہری گرفتار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں