نویں، دسویں امتحانات: امتحانی مرکز پر طالبات کے برقعے نہیں اتروائے جائیں: چیئرمین میٹرک بورڈ کراچی

Female students should not be asked to remove their burqas at the examination center

کراچی:چیئرمین میٹرک بورڈ غلام حسین نے نویں اور دسویں کے امتحانات کے دوران امتحانی مراکز کے لیے ہدایت جاری کردیں۔

چیئرمین میٹرک بورڈ کی جانب سے جاری ہدایت میں کہا گیا ہے کہ طالبات کے امتحانی مراکز سے نقل کی کوئی شکایت موصول نہیں ہورہی ہیں لہٰذا کسی بھی امتحانی مرکز پر طالبات کے برقعے اور عبایہ کو نہیں اتروایا جائے۔
چیئرمین میٹرک بورڈ نے کہا کہ کسی بھی امتحانی مرکز پر طالبات کے برقعہ اتروانے کی شکایت پر سخت ایکشن لو ں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ طالبات کے امتحانی مرکز پر مرد نگران تعینات نہیں کیے جائیں۔

READ  حوثی ناکہ بندی کے باوجود 2 پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں