ارجنٹینا: کار ریسنگ کے دوران خطرناک حادثہ، ایک تماشائی ہلاک اور دو زخمی

One spectator killed, two injured in fatal car racing accident

ارجنٹینا میں ہونے والی کار ریس کے دوران ایک افسوسناک حادثے میں ایک تماشائی ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

انٹرنیشنل آٹوموبائل فیڈریشن (ایف آئی اے) کے مطابق یہ واقعہ ’ریلی سوڈامیریکانو مینا کلیورو‘ کے دوسرے مرحلے کے دوران پیش آیا۔

گاڑی ایک کنارے سے ٹکرا کر قابو سے باہر ہوئی اور الٹتے ہوئے تماشائیوں کے حصے میں جا پہنچی۔
حیرت انگیز طور پر ڈرائیور ڈیڈیئر آریاس اور ان کے شریک ڈرائیور ہیکٹر نونیز اس حادثے میں محفوظ رہے اور انہیں کوئی سنگین چوٹ نہیں آئی۔

فیڈریشن نے اپنے بیان میں اس واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ منتظمین اور مقامی حکام کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔

یہ حادثہ ایک اور افسوسناک واقعے کے صرف ایک دن بعد پیش آیا، جس میں جوہا میٹینن ’اے ڈی اے سی 24ایچ نربرگرنگ‘ کے کوالیفائرز کے دوران جان کی بازی ہار گئے تھے۔

READ  قومی کرکٹر امام الحق کے گھر ننھی مہمان کی آمد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں