وزیرستان: فتنہ الخوارج کی اشتعال انگیزی ناکام بنادی گئی، پاک فوج کا افغان طالبان کو بھی بھرپور جواب

The provocation of Fitna al-Khawarij was foiled

پاک فوج نے جنوبی وزیرستان میں فتنۃ الخوارج کی اشتعال انگیزی کی کوشش ناکام بنا دی اور سکیورٹی فورسز نے افغان طالبان کی جانب سے سول آبادی کو نشانہ بنانے پر بھرپور جوابی کارروائی میں کئی افغان چیک پوسٹیں تباہ کر دیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں پاک فوج نے فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوششیں ناکام بنائیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ فتنہ الخوارج کی دراندازی میں ناکامی پر افغان طالبان نے انگوراڈہ زلول خیل سول آبادی کونشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 شہری زخمی ہوئے جنہیں وانا اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ افغان طالبان شکست کی بوکھلاہٹ میں سول آبادی کو نشانہ بنارہے ہیں، پاک فوج نے جوابی کارروائی کرکے متعدد افغان پوسٹیں تباہ کردیں۔

READ  کراچی: کلفٹن میں نامعلوم شخص خاتون پر تیزاب پھینک کر فرار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں