شکارپور: باراتیوں کی بس کھائی میں جاگری، 8 افراد جاں بحق، دلہا دلہن سمیت 26افراد زخمی

A wedding bus fell into a ditch

شکارپور: میان جوگوٹھ لنک روڈ پر باراتیوں کی بس ٹائی راڈ ٹوٹنے سے کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق حادثے میں ایک بچے سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ افسوسناک واقعے میں دولہا اور دلہن سمیت 26 افراد زخمی بھی ہیں جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق بس بلوچستان کے شہر اوستہ محمد سے میر پور برڑو جارہی تھی کہ میان جو گوٹھ کے مقام پر بس کا ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث حادثہ پیش آیا۔

READ  اے این ایف نے کارروائیوں میں 24 کروڑ سے زائد کی منشیات برآمد، 4 ملزمان گرفتار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں