بھارت: پسند کی شادی کرنے پر باپ نے پولیس اسٹیشن میں ہی بیٹی کو قتل کرڈالا

India: Father kills daughter in police station for marrying her of choice

بھارت میں ایک شخص نے پسند کی شادی کرنے پر اپنی بیٹی کو پولیس اسٹیشن میں قتل کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع باندہ سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ شیوانی نے گزشتہ ماہ 18 مئی کو اپنے پڑوسی للت ورما کے ساتھ ایک مندر میں پسند کی شادی کی اور اپنی شادی کو رجسٹرڈ کروایا۔

میڈیا رپوٹس میں بتایا گیا ہے کہ للت کے خلاف اس کے والدین نے پولیس میں مقدمہ درج کرایا تھا جس کے بعد جوڑے کی تلاش شروع کی گئی اور خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے، پولیس نے انہیں مدھیہ پردیش سے حراست میں لیا۔

پولیس کے مطابق دوران تفتیش جوڑے نے بتایا کہ انہوں نے اپنی رضامندی سے شادی کی ہے اور شادی کے متعلقہ دستاویزات بھی پیش کیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس شیوانی کا طبی معائنہ کرنے اور اس کا بیان ریکارڈ کرنے کی تیاری کر رہی تھی کہ اسی دوران جوڑے کے اہل خانہ پولیس اسٹیشن پہنچ گئے۔

کونسلنگ سیشن کے دوران خاتون کے والدین نے اس پر دباؤ ڈالتے ہوئے گھر واپس آنے پر زور دیا لیکن وہ اپنے شوہر کے ساتھ رہنے کی خواہشمند تھی، اسی دوران باپ نے چاقو کے وار سے بیٹی پر حملہ کردیا جس سے وہ شدید زخمی ہوئی اور دوران علاج دم توڑ گئی۔

پولیس کے مطابق پولیس نے لڑکی کے والد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

READ  مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے کا خدشہ، امریکا نے اپنے شہریوں کیلئے وارننگ جاری کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں