راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کی حدود میں گھر سے 2 خواتین کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق دونوں خواتین کو مبینہ طور پر تشدد کے بعد قتل کیا گیا۔
دونوں خواتین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فرانزک ٹیموں کو بھی طلب کر کے تمام شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق تھانہ دھمیال میں واقعے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔





تبصرے بند ہیں