نوشکی: مسلح افراد کی فائرنگ، 3 طالبات زخمی

بلوچستان کے شہر نوشکی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 طالبات زخمی ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ نوشکی کے گرلز ڈگری کالج میں پیش آیا۔

گرلز ڈگری کالج کے ایڈمنسٹریشن افسر عبد اللّٰہ مینگل کا کہنا ہے کہ 3 مسلح افراد کالج کے مرکزی گیٹ سے داخل ہوئے اور پرنسپل کے آفس میں گھس آئے۔
انہوں نے بتایا کہ مسلح افراد نے پرنسپل کے دفتر میں توڑ پھوڑ اور فائرنگ کی۔

ایم ایس ریاض بلوچ کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے زخمی 3 طالبات کو اسپتال میں لایا گیا ہے، طالبات کو اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

READ  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں