لاہور: 13 سالہ بچی کی شادی پولیس نے رکوا دی، دولہا اور والد سمیت 6 افراد گرفتار

لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں کم عمر بچی کی شادی کی تقریب پولیس نے رکوا دی۔

پولیس کے مطابق مقامی ہال میں شادی کی تقریب جاری تھی جہاں 13 سالہ بچی کی رخصتی کی جا رہی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کا نکاح 4 اکتوبر کو پڑھایا گیا تھا۔

دولہا سبط الحسن اور بچی کے والد سبطین سمیت 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ملزمان کے خلاف تھانہ لیاقت آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

READ  جعلی کاغذات کے استعمال پر بنگلہ دیشی اداکارہ شانتا پال بھارت میں گرفتار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں