راولپنڈی میں گزشتہ روز قتل کی گئی ٹی وی اینکر ربیعہ احسن کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔
مرحوم اینکر کی نمازِ جنازہ میں اہلِ خانہ اور شہریوں نے شرکت کی۔
ادھر ربیعہ احسن قتل کیس میں ڈسٹرکٹ کورٹ راولپنڈی نے ملزم کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
پولیس نے مقتولہ کے شوہر احسن کو عدالت میں پیش کیا تھا۔
اس سے قبل پولیس نے بھائی کی مدعیت میں مقتولہ کے شوہر احسن کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا تھا۔
مقتولہ کے شوہر احسن نے ابتدائی بیان میں کہا تھا کہ اس سے اتفاقیہ گولی چلی جو ربیعہ کو لگی۔
پولیس کے مطابق واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔






تبصرے بند ہیں