ترکیہ میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس کوپ 31 کے سربراہی اجلاس کا آغاز ہوگیا

ترکیہ کے شہر انطالیہ میں اقوام متحدہ کی عالمی ماحولیاتی کانفرنس کوپ تھرٹی ون کا سربراہی اجلاس شروع ہو گیا۔

ترکیہ کی میزبانی میں ہونے والی کانرنس میں قطری امیر تمیم بن حمد آل ثانی، ایرانی صدرمسعود پزشکیان،وزیراعظم شہباز شریف، بنگلادیش کے وزیراعظم طارق رحمان اور یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لین دیگر عالمی رہنما شریک ہیں۔

کانفرنس کابنیادی مقصد عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو ڈیڑھ ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود رکھنے کیلئے عملی اقدامات تیز کرنا،گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج کم کرنا اور قابلِ تجدید توانائی کو فروغ دینا ہے۔

ترقی پذیرممالک کیلئے ماحولیاتی فنڈز سیلاب اور خشک سالی سے تحفظ اور موسمیاتی نقصانات کے ازالے پر بھی مذاکرات ہوں گے، کوپ تھرٹی ون کانفرنس بیس نومبر تک جاری رہے گی۔

READ  کرشنگ نہ کرنے والی ملوں کیخلاف آج سے ایکشن ہوگا،کین کمشنر پنجاب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں