صوابی میں نامعلوم شرپسندوں کی پولیس پر فائرنگ سے چوکی انچارج سمیت 2 اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق گزشتہ رات پولیس چوکی منصوری کے حدود میں نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں چوکی انچارج ولید خان سمیت 2 اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس چوکی پر حملے میں شہید چوکی انچارج ولید خان کی نمازِ جنازہ آبائی گاؤں ٹوپی میں ادا کی گئی، نمازِجنازہ میں پولیس افسران، انتظامیہ اور ہزاروں افراد نے شرکت کیں، پولیس کے چاق چوبند دستے کی شہید کو سلامی پیش کی۔






تبصرے بند ہیں