سپریم کورٹ نے دو بچیوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے جرم میں سزا یافتہ وین ڈرائیور حمید خان کی سزا کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی، عدالت نے ملزم کی 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا برقرار رکھی۔
سماعت کے دوران جسٹس ملک شہزاد احمد نے ریمارکس دیے درخواست گزار کو تھوڑی سزا ملی ہے،بچیوں کا مستقبل تباہ ہو جاتا ہے رشتہ دار اور لوگ پانچ سو باتیں کرتے ہیں کہ بچیاں ہی خراب تھیں، تعزیرات پاکستان کی دفعہ 376 میں سزائے موت ہے، درخواست گزار پورا کامیاب نہیں ہوا کوشش ہوئی ہے اللہ معاف کرے، ملزم کے کہنے پر فیصلے کرنا شروع کردیں تو ساری جیلیں خالی ہوجائیں گی، الزام کی نوعیت دیکھیں کیا کوشش کرنے کی ویڈیو بناتے؟ استغاثہ شک و شبہ سے بالاتر جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا، دونوں بچیوں کےبیانات میں درخواستگزارکیخلاف کوئی دشمنی یا بدنیتی ثابت نہیں ہوئی۔
عدالت نے قرار دیا کہ ملزم کی سزا کے خلاف درخواست میں کوئی قابل قبول قانونی جواز موجود نہیں، جس کے بعد درخواست خارج کر دی گئی۔






تبصرے بند ہیں